;این اے 69 گجرات: پرویز الٰہی ق لیگ تحریک انصاف کے متفقہ امیدوار قرار
لاہور (خصوصی رپورٹر) پی ٹی آئی اور ق لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاہدے پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔ پی ٹی آئی نے ق لیگ کے سینئر رہنما پرویز الٰہی کے خلاف این اے 69 گجرات میں پہلے ہی اپنا امیدوار نہیں دیا تھا اور اب چودھری پرویز الٰہی کو پی ٹی آئی اور ق لیگ کا متفقہ امیدوار قرار دیا گیا ہے جبکہ پی پی 31 گجرات میں پی ٹی آئی کے امیدوار چودھری سلیم سرور جوڑا کے حق میں ق لیگ کے امیدوار عمران مسعود کو دستبردار کرا لیا گیا ہے۔ ق لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کامل علی آغا نے کہا ہے کہ دیگر حلقوں میں بھی دونوں جماعتیں اشتراک عمل سے الیکشن لڑیں گی اور مسلم لیگ ن کو شکست فاش دیں گی۔
ق لیگ/ پی ٹی آئی