فیول ایڈجسٹمنٹ: بجلی ایک روپیہ 25 پیسے یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ 25 پیسے کااضافہ کر دیا گیا جس سے بجلی صارفین پر 15 ارب 70 کروڑ روپے کابوجھ پڑے گا۔بدھ کو ذرائع کے مطابق نیپراکی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کی گئی۔حکام کا کہنا تھا کہ مئی میں فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 29 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ اسی مہینے میں مہنگے فرنس آئل سے 19.30 فیصدبجلی پیدا کی گئی۔حکام کا مزید کہنا تھا مہنگے فرنس آئل سے 12 روپے 47 پیسے فی یونٹ بجلی پیداکی گئی جبکہ ایل این جی سے پیداہونیوالی بجلی کی فی یونٹ قیمت 9 روپے 10 پیسے رہی۔
بجلی