• news

الیکشن کمشن نے پی ٹی آئی کا پولنگ وقت بڑھانے کیلئے مطالبہ مسترد کردیا

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)الیکشن کمشن نے تحریک انصاف کا پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ مسترد کردیا۔حکام الیکشن کمشن کے مطابق پولنگ کاوقت قانون کے مطابق آٹھ گھنٹے مقرر ہے۔پولنگ کا وقت بڑھانے کااختیارکمشن کا ہے۔حکام کا کہنا ہے انتہائی مجبوری،ضرورت کے تحت پولنگ ٹائم میں کچھ دیرکااضافہ کیاجاسکتاہے اور وقت بڑھانےکافیصلہ پولنگ کے دن صورتحال کے مطابق کیاجاتاہے۔الیکشن کمشن کا کہنا تھا پولنگ کےاوقات صبح 8تا5بجے شام سےزیادہ نہیں بڑھا سکتے، جولوگ5 بجے کے بعد پولنگ سٹیشن میں موجود ہوتے ہیں ووٹ ڈالناانکاحق ہے۔واضح رہے تحریک انصاف نے پولنگ کا وقت پانچ سے بڑھا کر آٹھ بجے تک کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔
وقت‘ مطالبہ

ای پیپر-دی نیشن