• news

تبدیلی کا وقت آگیا‘ عوام پی ٹی آئی کو واضح سپورٹ کریں: بابر اعوان

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر بابر اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا ایم این اے اور ملک کا وزیراعظم عمران خان بنے گا‘ تحریک انصاف کے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے آپ سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا ۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ان کیمروں کے ذریعے پاکستانی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ عمران خان کے پانچوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظور ہوں گے عمران خان ان پانچوں حلقوں سے الیکشن لڑیں گے اس ملک کی تاریخ میں اس سے پہلے شہید بھٹونے ان پانچ حلقوں سے الیکشن لڑا تھا۔ انہوں نے کہا پورے ملک میں آپ کو تبدیلی ملے گی سندھ میں اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئیں گے۔ ہم قومی اسمبلی کی 150سیٹیں حاصل کریں گے فاٹا سے بھی ہم واضح اکثریت حال کریں گے۔ میں تحریک انصاف کے ووٹروں کو بتانا چاہتا ہوں اب وقت آیا ہے کہ آپ ہمیں واضح سپورٹ دو۔

ای پیپر-دی نیشن