امریکی صدر کیخلاف انوکھا احتجاج، غصیلا ’’بے بی ٹرمپ‘‘ غبارہ فضا میں بلند کر دیا
لندن (نیٹ نیوز) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالف برطانوی شہریوں نے انوکھا احتجاج کیا، چھ میٹر اونچا غصے سے بھرا ''بے بی ٹرمپ'' غبارہ لندن کی فضا میں بلند کر دیا۔صدر ٹرمپ 13 جولائی سے برطانیہ کا دورہ کریں گے، انکے دورے سے پہلے ہی انکے خلاف مہم شروع ہو گئی ہے۔ برطانوی شہریوں نے نیپی پہنے، چہرے پر غصے کا اظہار لئے غبارہ بنانے کے لئے نو ہزار پاؤنڈ چندہ مانگا تو دس ہزار تین سو پاؤنڈ جمع ہو گئے۔