• news

جعلی ڈگری والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت کیسے دیدیں: جسٹس ثا قب

اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری سے متعلق کیس میں ق لیگ کی سابق سینیٹر یاسمین بی بی کی ڈگری کا ریکارڈ کراچی یونیورسٹی سے طلب کرلیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہائیکورٹ نے جعلی ڈگریوں کے حق میں کیسے فیصلہ دیا؟ ہائیکورٹ نے الیکشن کمشن کے کام میں کیسے مداخلت کی؟ اس دوران یاسمین بی بی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کی موکلہ کے کاغذات منظور ہو گئے ہیں الیکشن 2018 ء لڑنے کی اجازت دی جائے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ جعلی ڈگری والوں کو اجازت کیسے دے دیں؟ پہلے کراچی یونیورسٹی سے ڈگری کی تصدیق کرائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن