لاہور کے آر اوز کا اجلاس‘ انتخابات کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے بریفنگ
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور کے تمام آر اوز کا اہم اجلاس سیشن جج لاہور کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں عام انتخابات کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آر اوز نے اپنے مسائل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے آر اوز کو الیکشن کیلئے بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت کی۔ این اے اور پی پی کے آر اوز ملکر کام کریں عام انتخابات کا صاف شفاف کروانا اولین ترجیح ہے۔ ڈی آر او عابد حسین قریشی نے کہا کہ انتخابی عملہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے سرانجام دے۔ اجلاس میں سینئر سول جج لاہور شکیب عمران‘ رائے آفتاب احمد‘ اختر حسین بھنگو‘ غلام مرتضی اوپل‘ مرزا شاہد بیگ‘ واجد منہاس‘ محمد اسد گجر سمیت دیگر آر اوز نے شرکت کی۔ آر اوز کو پوسٹل بیلٹ پیپر فراہم کرنے کا سلسلہ آج سے شروع ہو گا۔