• news

اڑیسہ: مندر کے دورے پر بھارتی صدر رام ناتھ اور اہلیہ کو دھکے مارنے کا انکشاف، انکوائری شرو ع

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی صدر رام ناتھ کووند اور ان کی اہلیہ اپنے ہی ملک میں ہراسگی سے نہ بچ سکے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر رام ناتھ کووند اور ان کی اہلیہ کو اڑیسہ کے مندر میں درشن کے دورہ کے دوران ہراساں کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ 3ماہ پرانا ہے۔ بھارت کو عالمی ادارے، خواتین کے لئے خطرناک ترین ملک قرار دے چکے ہیں لیکن یہاں کے صدر اور خاتون اول بھی ہراسگی سے محفوظ نہیں، یہ حقیقت خود بھارتی میڈیا سامنے لے آیا۔ مندر خالی کرالیا گیا۔ کچھ سرکاری افسروں اور مندر کے خدمت گاروں نے صدر اور اہلیہ کا راستہ روکا اور دھکم پیل بھی کی۔ راشٹریہ پتی بھون نے واقعہ پر احتجاج کیا اور انکوائری شروع کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن