بھارت: ریاست مدھیہ پردیش کے گائوں میں سیاسی رہنمائوں کے استقبال کے لئے جوتوں کے ہار تیار
نئی دہلی(اے پی پی) بھارت میں سیاسی نعروں سے نالاں افراد نے لیڈروں کے لئے جوتوں کے ہار تیار کر لئے۔ ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے کولار اور اوم نگر میں مقامی افراد نے سیاسی رہنمائوں کے استقبال کے لئے جوتوں کے ہار تیار کر لئے ہیں کیوں کہ مون سون کے موسم سے قبل شہریوں کی سہولتوں کیلئے سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں نے بڑے بڑے وعدے کئے تھے جو پورے نہیں ہوئے ۔