• news

بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کی مرتکب ہورہی ہیں، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے سوئٹزرلینڈ کے سفیر کی ملاقات

مظفرآباد(این این آئی)چیف سیکرٹری آزادجموں وکشمیر میاں وحید الدین سے سوئٹزرلینڈ کے سفیر تھامس کولے(Thomas Kolly) نے بدھ کے روز انکے آفس چیمبر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے سوئٹزرلینڈ کے سفیر کو مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور قابض بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالہ سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ ہندوستان کی قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشتگردی کی مرتکب ہو رہی ہیں۔ نہتے کشمیریوں پر ظلم وبربریت کی انتہا کی جار ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وتشدد کے نئے نئے طریقے شروع کر رکھے ہیں۔جن کا مقصد کشمیریوں کی آواز کو دبانا ہے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کروانے کے لیے مہذب اقوام اپنا کردار ادا کریں۔

ای پیپر-دی نیشن