• news

بھارت میں بچوں کے اغوا کی افواہیں، ہجوم کے مزید5 مقامات پر حملے

احمد آباد (اے ایف پی) بھارت میں بچوں کے اغوا کی افواہوں کے بعد ہجوم کے مزید5 مقامات پر حملے کئے ۔ پولیس نے عوام پر زور دیا وہ ایسی افواہوں پر کان نہ دھریں۔ واٹس ایپ پر ایسی اطلاعات پھیلائی جا رہی ہیں۔ گجرات میں ہجوم نے خاتون کو 3 افراد کو نشانہ بنایا 100 افراد نے حصہلیا۔ بعض رکشہ میںسوار ہوتے خاتون کو گھیسٹا، بال کھینچے۔ پولیس نے شانتا دیوی کو بچایا اور ہسپتال پہنچا دیا۔ ایک میسج میں کہا گیا300 افراد بچوں کو اغوا کرکے فروخت کرنا چاہتے ہیں۔ راج کوٹ میں حملے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن