• news

ٹھیکے دینے کا الزام، نیب نے مفتاح اسماعیل کو پھر طلب کرلیا

اسلام آباد (این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ایک بار پھر طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پر بطور چیئرمین سوئی سدرن گیس کمپنی غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے اور اس سلسلے میں نیب انہیں پہلے بھی 20 جون کو طلب کرچکا ہے۔ نیب کراچی نے مفتاح اسماعیل کو 5 جولائی کو پھر طلب کرلیا ہے، انہیں جے جے وی ایل ایس کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ دوسری جانب نیب حکام کا کہنا ہے کہ سینیٹر رانا محمود الحسن کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تصدیق کرانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن