ترکی: انتخابات کے بعد پھر کریک ڈاؤن، فوجی افسروں سمیت 86 افراد گرفتار
انقرہ(آن لائن) ترکی میں عام انتخابات کے بعد ایک بار پھر کریک ڈاؤن، مختلف علاقوں سے ایک دہشت گرد تنظیم کے 86 افراد گرفتار کر لئے گئے جن میں حاضر سروس فوجی افسران بھی شامل ہیں۔ مزید گرفتاریوں کی توقع ہے۔ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے عدالتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دہشت گرد تنظیم ایف ای ٹی او کے 151 ارکان کے وارنٹ جاری کئے گئے جن میں سے 86 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان میں 30 حاضر سروس اور سابق فوجی افسران اور 13 امام شامل ہیں۔ خبر رساں ادارے کا کہنا ہے گرفتار افراد نے 2016 میں ناکام فوجی بغاوت میں حصہ لیا تھا۔