سپر یم کو رٹ نے تاریخی عمارتوں کے تحفظ سے متعلق رپو رٹ طلب کرلی
کراچی (وقائع نگار)سپریم کورٹ نے تاریخی ورثہ کی حامل عمارتوں کے تحفظ سے متعلق سرکاری وکیل کو مہلت دیتے ہوئے عدالت نے سندھ حکومت سے جامع رپورٹ طلب کرلی ہے ۔بدھ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہر بھر کی تاریخی ورثہ قرار دی جانے والی عمارتوں کے معاملے کی سماعت ہوئی ،تاریخی ورثے کی حامل عمارتوں کا تحفظ نہ کرنے پر عدالت نے سندھ حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ میٹرو پول کو خرید کر بڑا پارک کیوں نہیں بنا دیتے؟طویل عرصے سے میٹرو پول آدھا گرا ہوا ہے, کیا یہی آپ کے شہر کی خوبصورتی کے لیے اقدامات ہیں؟اس شہر کی خوبصورتی کے لیے کچھ کیوں نہیں کرتے،شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے بڑے اقدامات کی ضرورت ہے, تاریخی ورثہ کی حامل عمارتوں کے تحفظ سے متعلق سرکاری وکیل کو مہلت دیتے ہوئے عدالت نے سندھ حکومت سے جامع رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے شہر میں کتنی تاریخی ورثہ کی حامل عمارتیں ہیں, بتایا جائے سندھ حکومت نے تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے لیے کیا اقدامات اٹھائے۔