بھارت: بارودی سرنگ پھٹنے سے 6پولیس اہلکار ہلاک‘ 4زخمی
نئی دہلی(آن لائن)بھارت میں بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا رانچی سے ڈھائی سو کلو میٹر کے فاصلے پر ضلع گارہوا میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کا نشانہ ایک پولیس گاڑی بنی جسکے نتیجے میں چھ پولیس اہلکار اہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا بارودی سرنگ نکسل باغیوں نے بچھا رکھی تھی ۔