گوجرانوالہ: ٹریننگ سے غیر حاضر 61 پریزائیڈنگ افسروں کو نوٹس جاری
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )الیکشن کمیشن نے ٹریننگ سے غیر حاضر 61پریزائیڈنگ افسران کو نوٹس جاری کر دئیے، جبکہ نوٹس پانیوالوں میں ایک فوت شدہ اور 12ریٹائرڈ اساتذہ بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018کے سلسلہ میں پریزائیڈنگ اور سینئر اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کی ٹریننگ کی جاری ہے ، جس میں فیز ون میں قومی اسمبلی کے حلقہ 83میں 61 افسران غیر حاضر پائے گئے ، جس کو متعلقہ ریٹرننگ افسر نے نوٹس جاری کئے گئے ، نوٹس پانیوالے افسران میں ایس ایس ٹی ذوالفقار فوت ہو چکا ہے اسی طرح 12ٹیچرز ریٹائرڈ ہو چکے ہیں لیکن مبینہ طور پر محکمہ تعلیم کی لاپرواہی سے ان کے نام الیکشن ٹریننگ کیلئے بھیج دئیے گئے ، جن کی اب درستگی کر کے نئے اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔