• news

پنجاب: جے یو پی نے ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے 13 قومی، 19 صوبائی امیدوار کھڑے کردیئے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یو پی نے پنجاب سے متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کیلئے 13 اور صوبائی اسمبلی پنجاب کے لئے 19 امیدواروں کھڑے کر دیئے ہیں۔ جے یو پی کے مرکزی صدر اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی نائب صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے جمعیت علما پاکستان سے تعلق رکھنے والے امیدواروں میں اپنی رہائش گاہ پر ایم ایم اے کے ٹکٹ تقسیم کئے۔ اس موقع پر ایم ایم اے اور جے یوپی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید، مولانا سردار محمد خان لغاری اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اٹک سے این اے 55 میں صاحبزادہ سعید احمد، راولپنڈی این اے 58 مفتی محمود حسین شائق، این اے 62 طارق منیر بٹ، جہلم این اے 66 محبوب علی مجاہد، منڈی بہائو الدین این اے 86 پیر سید محفوظ مشہدی، میانوالی این اے 96 صاحبزادہ مشتاق العارفین، چنیوٹ این اے 100 مولانا ارشد قمر،لاہور این اے 133 افتخار احمد، پاکپتن این اے 145 رائو عظمت اللہ، ساہیوال این اے 147 بشیر احمد، رحیم یار خان این اے 179 علامہ نور احمد سیال، لیہ این اے188ڈاکٹر بلال کلاسرا، ڈیرہ غازی خان این اے 189 خواجہ مدثر تونسوی جبکہ پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر راولپنڈی پی پی 15 طاہر محمود علوی، سیالکوٹ پی پی 42قاری ریاض الابرار،منڈی بہاوالدین پیر محفوظ مشہدی، سرگودھا پی پی 73 اقبال غوری، فیصل آباد پی پی 103رائے انور کھرل، پی پی 114مفتی عبدالشکور، پی پی 112خرم شہزاد، شیخوپورہ پی پی 138 میاں محمداسمٰعیل نقشبندی، لاہور پی پی 155 محمد بادل رحمانی، پی پی 156 ارشد حسین گردیزی، پی پی 165 عبدالصمد خان، اوکاڑہ پی پی 184 ایاز علی گجر، پی پی 185محمد نوید عطا اور پاکپتن پی پی 191 رائو خلیل اللہ شامل تھے۔ بلوچستان، سندھ اور خیبر پی کے سے بھی جے یو پی کے امیدوارمتحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔متحدہ مجلس عمل نے ملتان سے تعلق رکھنے والے قومی و صوبائی اسمبلی اُمیدواران کو ٹکٹیں جاری کردیں۔ این اے 154کیلئے ارم گل ، این اے 155 و پی پی 214 کیلئے شیخ جمشید حیات ایڈووکیٹ ، این اے 156 کیلئے نقیب اللہ خان کاکڑ، پی پی 211 عظیم الحق پیرزادہ، پی پی 212 قاری عبدالباسط، پی پی 215 کیلئے مولانا عبدالرحیم گجر، پی پی 216 میاں محمد احمدانصاری، پی پی 217 کیلئے چودھری خالد منیر کو ایم ایم اے کی ٹکٹ دیئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن