• news

کرپشن الزامات: نیب نے گلگت بلتستان کے ڈپٹی اکائونٹنٹ جنرل اور اکائونٹ آفیسر کو گرفتار کر لیا

گلگت(اے پی پی)قومی احتساب بیورو نے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور غبن کے الزام میں اکائونٹنٹ جنرل گلگت بلتستان کے ڈپٹی اکائونٹنٹ جنرل اور اکائونٹ آفیسر کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب نے اے جی پی آر کے سابق ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر چلاس و موجودہ ڈپٹی اکائونٹنٹ جنرل ندیم احمد اور اکائونٹنٹ جنرل گلگت بلتستان کے اکائونٹ آفیسر ریاض احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے محکمہ زراعت گلگت بلتستان کے آفیسران کے ساتھ ملی بھگت کر کے 2012 ء سے 2015 ء تک سرکاری فنڈز میں غبن کیا۔نیب حکام کے مطابق اکائونٹنٹ جنرل گلگت بلتستان کے دونوں ڈی اے اوز نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے محکمہ زراعت ضلع دیامر کے آفیسرز سے ملی بھگت کی ہے جس کی وجہ سے قومی خزانے کو 2 کروڑ 48لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب حکام نے دونوںملزمان ندیم احمد اور ریاض احمد کو نیب کورٹ میں پیش کیا ہے نیب کورٹ نے دونوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن