کراچی والوں سے متعلق شہباز شریف کا بیان ہتک آمیز، معافی مانگیں: فاروق ستار کرانچی کہہ کر مذاق اڑایا: عمران اسماعیل
کراچی(سٹاف رپورٹر+صباح نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستاراور پی ٹی آئی رہنما ء عمران اسماعیل نے شہبازشریف سے گزشتہ روز کے بیان پرمعافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ فاروق ستارنے کہاکہ اہالیان کراچی سے متعلق شہبازشریف کا بیان ہتک آمیزہے، شہبازشریف کوزبان اورالفاظ کے استعمال میں خیال برتنا چاہیے۔ تحریک انصاف کے عمران اسماعیل کی جانب سے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ شہبازشریف نے کراچی کو کرانچی کہہ کر اہل زبان کا مذاق اڑانے کی کوشش کی۔فیصل سبزواری نے شعر پڑھتے ہوئے کہا کہ کراچی کراچی ہے۔ دریں اثنا تحریک انصاف کے علی زیدی اور میئر کراچی نے پان کھا کر کراچی کے شہریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔