• news

الیکشن کمشن نے انتخابات تک چولستان میں سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ روکنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے انتخابات تک چولستان میں سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ روکنے کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن میں چولستان میں سرکاری اراضی من پسند افراد کو الاٹ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی ،وکیل درخواست گزار نے کمیشن کو بتایا کہ چولستان کا 60 لاکھ ایکڑ رقبہ ہے2ہزار لوگوں کی سکروٹنی 2015 تک مکمل کی گئی ،من پسند شخصیت کو ایم ڈی چولستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی مقرر کیا گیا۔جعلی نمبر داریاں لگا کر دو لاکھ ایکڑ سرکاری اراضی الاٹ کی گئی۔ حکومت نے 1500 لوگوں کو اراضی الاٹ کی ہے. وکیل چولستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کمیشن کو بتایا کہ سرکار نے 22 ہزار درخواستوں میں سے 15 ہزار کو سکروٹنی کے بعد فائنل کیا۔ اب تک 3759 کی بیلٹنگ ہوئی ہے،حکومت نے اب تک کوئی الاٹمنٹ نہیں کی۔ ایم ڈی چولستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کمیشن کو بتایا کہ میرا تقرر 8 ماہ پہلے ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ معاملہ 2013 سے چل رہا ہے ایم ڈی کا تقرر الیکشن کے قریب کیوں ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن