سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ، الیکشن کمشن نے درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔ سندھ سے ممبر عبدالغفار سومرو کی صدارت میں تین رکنی بنچ نے سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی تاہم درخواست گزار کی جانب سے عدم پیروی پر کمشن نے درخواست خارج کردی۔