مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج نے بچے سمیت 15 افراد کو انسانی ڈھال بنا لیا‘ واقعہ کیخلاف احتجاج
سرینگر( نیوز ڈیسک+ نیوز ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر میں انسانی ڈھال کا ایک اور واقعہ، فوج نے پتھراو¿ سے بچنے کےلئے بچے سمیت پانچ افراد کو گاڑیوں کے آگے بٹھا دیا، پلوامہ کے علاقے سامبورا میں پیش آنے والے واقعہ کی ویڈیو وائرل ہو گئی، بانڈی پورہ میں فوجی اہلکاروں کی سکول پر فائرنگ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،سوپور میں مجاہدین کے چار معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے دوسرا واقعہ، ایک دو منٹ کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ احتجاج کر رہے ہیں پولیس وین کو دیکھا جا سکتا ہے جس پر جموں و کشمیر پولیس کا لوگو واضح ہے ۔فوجی اہلکاروں نے ڈھال بنائے گئے افراد پر بندوقیں تان رکھی ہیں ۔ سی آر پی ایف کے کمانڈنٹ سنجے شرما نے کہا ویڈیو میں ہمارا کوئی اہلکار نظر نہیں آ رہا۔ ادھر بندوق برداروں نے گذشتہ رات بیلو راجپورہ میں دو ایس پی اوز کے گھروں میں داخل ہوکر انہیں نوکریاں چھوڑنے کی دھمکی دی۔ بیلو درگنڈ راجپورہ میں محاصرے کے دوران شدید جھڑپیں ہوئیں۔44آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے بیلو گاﺅں کو محاصرے میں لینے کی کوشش کی، آنسو گیس جبکہ بھارتی وزارت داخلہ نے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے’ این آئی اے‘ کو حریت رہنما اور دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کیخلاف آزادی کے حق میں انکی تقاریر اور بھارت مخالف ریلیوں کے انعقاد کی پاداش میں ایک نیامقدمہ دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔ سیاسی تجزیہ نگار انہیں مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے کہتے ہیں کہ جموںوکشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے۔ سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کہا ہے کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے آزادی پسند قیادت کے حوصلے ہرگز پست نہیں کیے جاسکتے ۔ عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ اور نام نہاد اسمبلی کے رکن انجینئر عبدالرشید نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کے دفتر کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیںانسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے بارے میں جاری کی گئی رپورٹ کو بھارت کی طرف سے مسترد کئے جانے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بھارت کو کشمیریوںکے انسانی حقوق اور زندہ رہنے کے حق کو تسلیم کرنے پر زوردیا ہے۔ بانڈی پورہ میں بھارتی فورسز نے کئی گھروں پر چھاپے مارے، مسلم لیگ جموں و کشمیر کے رہنما غلام حسین شاہ، تحریک حریت کے رہنما عبدالحمید پرے، خورشید احمد اور مظفر احمد لون کو گرفتار کر لیا گیا۔ بی ایس ایف کے 10 جوان لاپتہ ہو گئے ہیں۔ بی ایس ایف کے کمانڈر کی طرف سے مغل سرائے ریلوے پولیس سٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کرائی گئی جس میں کہا گیا بی ایس ایف کے دس جوان ڈیوٹپ پر حاضر نہیں ہوئے۔ ٹرین سے لاپتہ مقبوضہ کشمیر کی پولیس نے الزام لگایا صحافی شجاعت بخاری کے قتل کے تانے بانے پاکستان میں کالعدم تنظیم لشکر طیبہ سے ملتے ہیں۔ ........ ملوث ہے ایک اعلیٰ پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ انڈیا اور پاکستان لیگل اسسٹنسٹ ٹریٹی نام معاہدے کے تحت شواہد کے تبادلے کے پابند ہیں پاکستان میں عسکری گروہوں کے اتحاد یونائیٹڈ جہاد کونسل اور لشکر طیبہ نے الگ الگ بیانات میں اس قتل کی مذمت کرتے ہوئے یہ واضح کیا تھا کہ شجاعت بخاری کے قتل اور ان کے ساتھ اختلافات رائے کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے مقبوضہ کشمیر کے انسپکٹر جنرل ایس پی پانی نے الزام لگایا اس کیس کے دو حصے ہیں ایک سازش اور دوسرا قتل پاکستان میں مقیم ایک ساجد گل نام کشمیری شجاعت کے خلاف سوشل میڈیا میں مہم چلا رہا تھا ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ اس سازش کے پیچھے وہ ہے پولیس افسر کا کہنا تھا کہ قتل کی سازش کو تین افراد نے انجام تک پہنچایا جن میں لشکر طیبہ کے نوید بٹ بھی شامل ہیں جو جنوری میں پولیس کی قید سے فرار ہو گئے تھے پانی نے اشارہ دیا کہ وہ پاکستان سے ساجد گل کی حوالگی بھی چاہتے ہیں دیگر دو افراد میں آزاد ملک اور مظفر احمد شامل ہیں جن کا تعلق اننتناگ اور کلگام سے بتایا گیا ہے پولیس نے ان چاروں افراد کی تصاویر جاری کی ہیں ایس پی ........ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہ سازش پاکستان میں تیار کی گئی اور اس میں وہاں مقیم لشکر کا ایک اہم رکن شیخ سجاد گل پیش پیش رہا ہے محمد نوید بھٹ جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ پاکستانی پنجاب کے ساہیوال، ملتان علاقے کا باشندہ ہے ۔
کشمیر