• news

منظور وٹو کا بیٹا اور بیٹی تحریک انصاف میں شامل، صوبائی حلقوں سے ٹکٹ مل گئے

اوکاڑہ/ حجرہ شاہ مقیم/ منڈی احمد آباد (نامہ نگاران) پیپلز پارٹی کی سابق ایم این اے روبینہ شاہین وٹو اور میاں خرم جہانگیر وٹو ایم پی اے نے پیپلز پارٹی سے علیحدگی اختیا کر کے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ عمران خان نے روبینہ شاہین وٹو کو PP-185 اور ان کے بھائی میاں خرم جہانگیر وٹو کو PP-186 سے ٹکٹ دے دیا ہے۔ منظور احمد خاں وٹو کے ترجمان محمد علی کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں منظور احمد وٹو نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹس لینے سے انکار کر دیا تھا۔ تحریک انصاف ان کے مدمقابل کوئی امیدوار کھڑا نہیں کر رہی۔ این اے 144 سے آزاد امیدوار ہیں۔دوسری جانب ضلع لیہ کے بااثر سیہڑ گروپ نے تحریک انصاف چھوڑ دی۔ پی ٹی آئی میں سیہڑ گروپ کو جہانگیر ترین لائے تھے، پی ٹی آئی نے سیہڑ گروپ کو 4ٹکٹ الاٹ کیے تھے، سیہڑ گروپ کو قومی اسمبلی کا ایک اور صوبائی اسمبلی کے 3 ٹکٹ دیئے گئے تھے۔ پی ٹی آئی نے سیہڑ گروپ کے پی ٹی آئی چھوڑنے پر مجید نیازی گروپ کو یہ ٹکٹ الاٹ کر دیئے، اس گروپ کی سپورٹ شاہ محمود قریشی کر رہے تھے۔ این اے 187کے امیدوار سردار بہادر سیہڑ کے پارٹی چھوڑ جانے پر اس نشست کے لیے ٹکٹ مجید نیازی کو دے دیا گیا۔ پی ٹی آئی ضلع لیہ کے صدر بشارت رندھاوا نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

روبینہ وٹو

ای پیپر-دی نیشن