• news

ایمنسٹی سکیم: ایف بی آر کو 30 ارب روپے موصول ہو گئے

اسلام آباد(آئی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ایمنسٹی سکیم کے تحت 30 ارب روپے موصول ہوگئے،15 ہزار افراد اپنے اثاثے ظاہر کرچکے، ان میں زیادہ تعداد اندرون ملک پاکستانیوں کی ہے، اندرون ملک سے تقریبا 10 ہزار سے زائد افراد جب کہ بیرون ملک سے 4 ہزار 913 افراد نے اپنے اثاثے ظاہر کیے ۔ایف بی آر کے مطابق تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ رات تک 15 ہزار افراد اپنے اثاثے ظاہر کرچکے ہیں۔ جن میں زیادہ تعداد اندرون ملک پاکستانیوں کی ہے۔ اندرون ملک سے تقریبا 10 ہزار سے زائد افراد نے اپنے اثاثے ظاہر کیے جب کہ بیرون ملک سے 4 ہزار 913 افراد نے اپنے اثاثے ایف بی آر کو بتا دیئے۔ ایمنسٹی سکیم کے تحت ایف بی آر کو ٹیکس کی مد میں 30 ارب روپے موصول ہوئے جب کہ مختلف افراد کی طرف سے 60 ارب روپے کے ٹیکس کے لیے چالان بھی بھر دیے گئے ہیں اور یہ رقم ایک دو روز میں ایف بی آر کو مل جائے گی۔ ملکی تاریخ میں کسی ایمنسٹی سکیم سے اتنی بڑی رقم حاصل نہیں ہوئی۔ایف بی آر نے اپریل میں ایمنسٹی سکیم کے تحت 3 سے 4 ارب ڈالر ٹیکس وصولی کا دعوی کیا تھا جو پورا ہوتا نظر نہیں آرہا۔
ایمنسٹی سکیم

ای پیپر-دی نیشن