الیکشن کمیشن نے اکرم درانی کو انتخابات لڑنے سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی
اسلام آباد (آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی کو عام انتخابات لڑنے سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن میں سبق وفاقی وزیر اکرم درانی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں باضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور مبینہ جھوٹا بیان حلفی جمع کروانے سے متعلق کیس کی سماعت تین رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا اکرم درانی نے 2015میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ۔ اکرم درانی نے تین جھوٹے بیان حلفی جمع کروائے ۔ ممبر الیکشن کمشن نے کہا اکرم درانی کی جانب سے معافی مانگنے پر معاملہ ختم ہو چکا ہے ۔ اگر اکرم درانی نے جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا تھا تو آپ کو درخواست دینے کا خیال تین سال بعد کویں آیا، درخواست گزار کو اکرم درانی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرنے چاہیں تھے۔
الیکشن کمیشن