• news

جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ کے جج مقرر ،جسٹس وقار نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد+پشاور ( آن لائن+این این آئی ) جسٹس یحییٰ آفریدی نے بطور سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی سے جمعرات کو سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے حلف لیا۔ حلف برداری کی پروقار تقریب کا انعقاد سپریم کورٹ میں ہوا جس میں سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان ، اٹارنی جنرل ، ایڈووکیٹ جنرل سینئر قانون دان سمیت فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد کے افسران نے بھی شرکت کی۔ دریں اثنا جسٹس وقار احمد سیٹھ نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر خیبر پی کے اقبال ظفر جھگڑا نے پشاور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس سے حلف لیا۔ نگران وزیراعلی خیبر پی کے دوست محمد خان، ہائی کورٹ کے جج صاحبان اور دیگر اعلی حکام تقریب میں شریک تھے۔

ای پیپر-دی نیشن