موبائل فون کارڈ کٹوتی پر اجلاس، سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک ٹیکس نہ کاٹنے کا فیصلہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) موبائل فون لوڈ پر ٹیکس کٹوتی کے معاملے پر اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ایف بی آر اور ٹیلی کام کمپنیوں کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں نے سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک ٹیکس نہ کاٹنے کا فیصلہ کیا۔ ایف بی آر حکام نے موبائل کارڈ ٹیکس کٹوتی کے معاملے پر اجلاس کو بریفنگ دی اور بتایا ایف بی آر نے ٹیکس کٹوتی نہ کرنے کیلئے کمپنیوں کو کوئی ہدایت نہیں کی تھی۔ ایف بی آر اب بھی ٹیکس کاٹنے یا نہ کاٹنے سے متعلق کوئی ہدایت جاری نہیں کرے گا۔ ٹیلی کام کمپنیوں نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں خود فیصلہ کرنا ہے۔
موبائل فون کارڈ