پاکستان، برطانیہ کے درمیان مجرموں کے تبادلوں کا معاہدہ نہیں، حسن، حسین نواز کی حوالگی کے امکانات کم ہیں: بی بی سی
لندن (بی بی سی ڈاٹ کام) بی بی سی کا کہنا ہے حسن نواز اور حسین نواز برطانوی شہری ہیں اس لئے اگر نیب انٹرپول کے ذریعے ان کو وطن واپس لانے کیلئے انٹروپول سے رابطہ کرتی ہے تو اس بات کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں کہ برطانوی حکومت ان دونوں شہریوں کو پاکستانی حکام کے حوالے کرے گی۔ اس کے علاوہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں کے تبادلوں کا کوئی معاہدہ بھی موجود نہیں ہے۔
بی بی سی