• news

اکثریت نہ ملی تو کرپٹ جماعتوں کیساتھ مل کرحکومت بنانے کی بجائے اپوزیشن میں بیٹھیں گے : عمران خان

لاہور (خصوصی نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور کے سارے حلقوں کا دورہ کروں گا۔ اپنے مخالف کو کبھی کمزور نہیں سمجھنا اور آخری گیند تک مقابلہ کرنا ہے۔ ن لیگ کے سربراہ نے اربوں چوری کیا۔ میچ آخری گیند تک چلتا ہے اور آخری گیند تک مقابلہ کرنا ہے۔ ولید اقبال سمیت جن کو ٹکٹیں نہیں ملیں وہ بھی پارٹی کے ساتھ ہیں سب مل کر ملک میں تبدیلی کی جنگ لڑیں گے۔ 25 جولائی کو ملک کی تقدیر کا فیصلہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ یہ مقابلے کا وقت ہے اس جماعت سے مقابلہ ہے جو 30 سال سے پنجے گاڑ کر بیٹھی ہے۔ لاہور فیصلہ کرے گا پنجاب کا اور پنجاب ملک کا۔ این اے 131 میں زبردست مقابلہ ہو گا۔ یہاں سے سارے لاہور کی کمپین اٹھے گی۔ پیسہ بنانے والے جنوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ عمران خان نے لاہور کے ناراض رہنما¶ں کو منا لیا۔ این اے 131 سے کامیابی کی صورت میں ضمنی الیکشن میں ولید اقبال امیدوار ہوں گے۔ عمران نے لاہور کی تنظیم کے رہنما¶ں ولید اقبال کی قیادت میں شیخ امتیاز محمود، نعیم الحق، طاہر رشید، طارق حمید، ملک عثمان حمزہ اور میاں اویس انجم سے ملاقات کی اور گلے شکوے سنے۔ انٹرویو میں عمران خان نے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں اپنا منشور پیش کریں گے۔ اقتدار میں آ کر ہی کچھ کر سکتا ہوں باہر بیٹھ کر نہیں۔ خواجہ آصف جیسے لوگوں کو پارٹی میں نہیں لے رہے۔ رانا ثناءاللہ کو پارٹی میں لینے کا مطلب قاتلوں کو اجازت دینا ہے۔ پرانے کارکنوں کے احتجاج پر مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے۔ الیکشن جیتنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کروں گا۔ حکمران امیر اور ملک مقروض ہو گیا۔ شہباز شریف اور ان کے بیٹے کرپٹ ہیں۔ اورنج لائن کی وجہ سے قوم 200 ارب کی مزید مقروض ہو گئی۔ اورنج لائن کا معاہدہ آج تک نہیں دکھایا گیا۔ شہباز شریف خوف کی وجہ سے گانے گا رہے ہیں۔ شریف خاندان نے اپنے رشتہ داروں کو نوازا، زلفی بخاری کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ شریف خاندان ارب پتی بن گیا۔ یہ الیکشن شریف خاندان کا آخری ہے۔ فیصل واوڈا نے سیاسی وینٹی لیٹر کہا تو مذمت کرتا ہوں۔ عدلیہ نے شریف خاندان کو منی ٹریل کا پورا موقع دیا۔ دو سوالوں کے جواب میں 2 سال گزار دیئے۔ اصغر خان کیس میں اسٹیبلشمنٹ نے نواز شریف کو پیسہ دیا۔ عوام کے ہوتے مجھے کسی بیساکھی کی ضرورت نہیں۔ مسلم لیگ ن الزام کے بجائے مینار پاکستان میں جلسہ کر کے دکھائے۔ چودھری نثار نے خطرات سے آگاہ کیا تو بلٹ پروف گاڑی ملی۔ شریف خاندان نے ایک ہسپتال نہیں بنایا جہاں کلثوم نواز کا علاج ہو۔ نواز شریف، شہباز شریف اور اسحاق ڈار بیرون ملک سے علاج کراتے ہیں۔ کولیشن حکومت کا خیبر پی کے میں بڑا تلخ تجربہ ہوا۔ اگر اکثریت نہ ملی تو اپوزیشن میں بیٹھنا پسند کریں گے۔ پاکستان تباہی کی طرف جا رہا ہے۔ نئی سوچ لانا ہو گی۔ اقتدار ملا تو 8 ہزار ارب رورپے ٹیکس اکٹھا کر کے دکھا¶ں گا۔ اوورسیز پاکستانیوں کے پیسے کو پاکستان میں لائیں گے۔ شریفوں کے ساتھ انتخابات سے قبل دھاندلی کون کرے گا۔ وہ تو خود دھاندلی کے کنگ ہیں۔ اکثریت نہ ملی تو کرپشن کرنے والی جماعتوں سے اتحاد نہیں کریں گے۔ اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔ وزیراعظم ہا¶س کی بجائے اپنے گھر میں رہوں گا۔ کیوں الیکشن کے وقت سیٹا وائٹ کا نام سامنے آ رہا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ہی پی ٹی آئی کارکن بہت مایوس ہے، میرا بھی دل ٹوٹتا ہے۔ اگر میں جیتوں گا تو کچھ کروں گا۔ باہر بیٹھ کر کچھ نہیں ہو سکتا۔ ریحام خان کی کتاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران کے مقابلے میں فرشتہ ہوں، ان کے جتنا سیاست میں کسی کو گرتے نہیں دیکھا۔ جمائما کیخلاف اتنی باتیں ہوئیں کبھی ان کو جواب نہیں دیا تھا۔ انہوں نے ہی پیسے دیکر فرمائشی کتاب لکھوائی۔ نصرت بھٹو اور بے نظیر شہید کو بھی انہوں نے نہیں بخشا تھا۔ 22 سال سے میرے خلاف گند اچھالا جا رہا ہے، جیسے ہی الیکشن آتا ہے یہ معاملات شروع ہو جاتے ہیں۔ ریحام کی کتاب کے پیچھے شریف برادران ہیں، جو مرضی کر لیں 25 جولائی کو پتہ چل جائے گا اللہ نے کسے عزت دینی ہے۔ الیکشن کے دو ہفتے پہلے ان کو کتاب یاد آ گئی۔ گارنٹی دیتا ہوں کتاب کو پڑھنے کے بعد شریف برادران کو ہی ذلت ملے گی۔

عمران

ای پیپر-دی نیشن