• news

23سالہ ایرانی فٹبالر سردار ازمون نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) فٹ بال ورلڈ کپ 2018ءمیں شرکت کرنے والی ایرانی ٹیم کے 23سالہ کھلاڑی سردار ازمون نے انٹر نیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں شکست پر جو بے عزتی ہوئی ہے اس کی وجہ سے والدہ بیمار پڑ گئی ہیں ۔ ازمون کا تخلص ایرانی میسی ہے ۔ انہوں نے ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کی طرف سے33میچوں میں 23گول کئے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے لئے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بڑ ا تکلیف دہ ہے مگر کرنا بھی ضروری ہے ۔ ٹیم پر جو تنقید کی گئی اس سے والدہ بیمار پڑگئی ہیں ۔ ان کی صحت بہتر ہورہی ہے جس سے میں بھی خوش ہوں ۔ کچھ لوگوں نے ٹیم اور مجھ پر بے جا تنقید کی حالانکہ ہماری کارکردگی بہتر تھی ۔ اس صورتحال نے مجھے مشکل ڈال دیاجس کی وجہ سے فٹبال سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن