• news

ٹی 20 کی عالمی نمبر ایک ٹیم کیلئے پاکستان اور آسٹریلیا کا مقابلہ

پاکستان 131 پوائنٹس کے ساتھ عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے لیکن آسٹریلیا اس سے زیادہ فاصلے پر نہیں ہے اور صرف پانچ پوائنٹس اسے پاکستان سے دور رکھے ہوئے ہیں۔اگر آسٹریلیا نے اس سہ فریقی سیریز میں پاکستان کے خلاف دونوں لیگ میچ جیت لے تو وہ عالمی رینکنگ میں پاکستان کو پہلی پوزیشن سے محروم کر سکتا ہے۔اس لحاظ سے پاکستان کے لیے یہ سیریز ایک بڑا چیلنج ہے خصوصاً آسٹریلیا کے خلاف میچ کی اہمیت سے کپتان سرفراز احمد بخوبی آگاہ ہیں۔سرفراز احمد دو سال کے مختصر عرصے میں خود کو ٹی ٹونٹی کا کامیاب کپتان ثابت کر چکے ہیں۔ ان کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم ابھی تک کوئی ٹی ٹونٹی سیریز نہیں ہاری ہے۔ وہ2016 کے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد کپتان بنے تھے۔ انگلینڈ کےخلاف واحد ٹی ٹونٹی جیتنے کے بعد وہ اپنی کپتانی میں پاکستان کو سات ٹی ٹونٹی سیریز جتوا چکے ہیں جن میں تین سیریز ویسٹ انڈیز، سری لنکا، نیوزی لینڈ، سکاٹ لینڈ اور ورلڈ الیون کے خلاف ایک ایک سیریز شامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن