• news

صدر ممنون کی گورنر سندھ محمدزبیر سے ملاقات بھائی طارق عمر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا

کراچی (آئی این پی)صدر مملکت ممنون حسین نے گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ محمد زبیر سے ان کے بڑے بھائی طارق عمر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے مرحوم کی مغفرت ،درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا بھی کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ بطور مسلمان ہم سب کا عقیدہ ہے کہ ہمیں لوٹ کر اپنے رب کے پاس واپس جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ گورنر سندھ سمیت خاندان کے دیگر افراد کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن