کراچی:خشک سالی کے خاتمے اور باران رحمت کیلئے گورنر ہائوس میں نماز استسقا
کراچی (صباح نیوز) خشک سالی کے خاتمہ اور باران رحمت کے لئے گورنر ہائوس میں نماز استسقا ادا کی گئی، ترجمان گورنر ہائوس کے مطابق صدر مملکت ممنون اور گورنر سندھ زبیر نے خصوصی طور پر نماز میں شرکت کی، گورنر سیکرٹریٹ کے افسران وعملہ نے بھی نماز ادا کی۔ نماز کے بعد خشک سالی کے خاتمہ اور بارش کے لئے خصوصی دعا کی گئی جب کہ ملک کی ترقی وخوشحالی اور امن و امان کے لئے بھی دعا کی گئی۔