رینجرز کے ہاتھوں گرفتارپی پی کے رہنما اسماعیل ڈاہری عدالت پیش 6 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
نواب شاہ( نامہ نگار) رینجرز کے ہاتھوں گرفتار پی پی کے رہنما اسماعیل ڈاہری کو پولیس نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا اس موقع پر فاضل عدالت نے انہیں چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے سپرد کردیا۔ علاوہ ازیں ان کے بھائی اور دیگر گرفتار شدگان کو تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا رینجرز ترجمان کے مطابق ملزم پر5 مقدمات پہلے ہی درج تھے۔ دولت پور پولیس کے مطابق ملزم سے پانچ کلاشنکوفیں، میگزین ایک پستول گولیاں اور اینٹی ایئر کرافٹ گن کے 5گولے بھی ملے ہیں۔ اسماعیل ڈاہری سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی بتائے جاتے ہیں ۔