اسلام آباد ہائیکورٹ کا عاصمہ عالمگیر کی درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پیپلز پارٹی کی رہنما عاصمہ عالمگیر کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے پر وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے کا معاملہ عدالتی حکم کے باوجود نام ای سی ایل سے نہ نکالنے جانے کیخلاف عاصمہ عالمگیر نے درخواست دائر کررکھی ہے درخواست گزارنے موقف اختیارکیا ہے کہ انہیں عدالتی حکم کے باوجود بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں جانے دیا جارہاہے حالانکہ عدالت وزارت داخلہ کو ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے چکی ہے دئیے جانے پر متعلقہ افراد کیخلاف کارروائی کی جائے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا لیکن وہاں بھی کوئی شنوائی نہیں ہوئی بیمار والدہ کے علاج کیلئے بیرون ملک جانا ہے درخواست میں وزارت داخلہ ، چیئرمین نیب اور کیس کے تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے عدالت عالیہ کے ڈویثرن بنچ جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے دلائل سننے کے بعد وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے عدالت نے کیس کی سماعت بدھ 4 جولائی تک ملتوی کردی ہے ۔