ٹیکس چوری پر جنوبی کورین ائرلائنز کا سربراہ گرفتار، انکوائری شروع
سئیول (اے ایف پی) جنوبی کورین ائر لائنز کے سربراہ 69 سالہ چویانگ ہو کو ٹیکس چوری اور دیگر الزامات پر گرفتار کرکے انکوائری شروع کر دی گئی۔ چویانگ ہو کوڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کے دفتر میں پیش کیاگیا۔ انہوں نے صحافیوں سے کہا مجھے افسوس ہے ۔میں مخلصانہ طریقے سے انکوائری کا سامنا کروں گا۔