علیحدگی پسندوں‘ فورسز کی لڑائی میں بچے متاثر‘ بھارت استحصال روکے: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ نے انسانی حقوق رپورٹ کے بعد بھارت سے متعلق ایک اور رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا بچوں کی بڑی تعداد سکیورٹی فورسز کی لڑائی سے متاثر ہو رہی ہے۔ ریاست جھاڑ کھنڈ اور چھتیس گڑھ میں بچوں سے متعلق صورتحال زیادہ خراب ہے۔ نکسل علیحدگی پسندوں اور حکومت کی جنگ میں بچے پس رہے ہیں۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوئٹرس نے کہا ہے بھارتی حکومت بچوں کے استحصال کو روکے۔