کراچی میں مردم شماری، پی ایس پی کی درخواست پر انتخابات کے بعد سماعت ہو گی: چیف جسٹس
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں کراچی میں مردم شماری کے خلاف پی ایس پی کی درخواست پر اعتراض ختم کرتے ہوئے انتخابات کے بعد درخواست سماعت کےلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جمعہ کے روز پی ایس پی کی درخواست پر اعتراضات کے خلاف اپیل پر ان چیمبر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کراچی مردم شماری کے خلاف ہماری درخواست پر عائد اعتراضات ختم کر دئیے، رجسٹرار آفس نے پی ایس پی کی درخواست پر اعتراض لگائے تھے، اعتراض کے خلاف مصطفی کمال نے اپیل دائر کی تھی، چیف جسٹس نے مصطفی کمال کے ان چیمبر دلائل سننے کے بعد انتخابات کے بعد مردم شماری کے خلاف درخواست سماعت کے لئے اوپن کورٹ میں مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
پی ایس پی درخواست