• news

الیکشن کمشن نے اسحاق ڈار کی سینٹ کی رکنیت معطل کر دی: نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (نامہ نگار) الیکشن کمشن نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کی سینٹ کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ الیکشن کمشن نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق معطل کی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ 9مارچ کو جاری ہونے والا اسحاق ڈار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا گیا۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر نیب میں آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کا مقدمہ زیر سماعت ہے لیکن متعدد بار بلانے پر بھی وہ پیش نہ ہوئے جس پر گزشتہ روز چیئرمین نیب نے انہیں انٹرپول کے ذریعے برطانیہ سے وطن واپس لانے کی منطوری دی تھی۔ واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے پنجاب سے سینٹ کی جنرل اور ٹیکنوکریٹ نشست پر الگ الگ کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرخزانہ کو سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی اور وہ سینیٹر منتخب ہوگئے تھے۔
اسحاق ڈار

ای پیپر-دی نیشن