;آرمی میڈیکل کالج طلبہ کو بہترین تعلیم فراہم کر رہا ہے: جنرل قمر باجوہ
راولپنڈی (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی کے 37 ویں کانووکیشن میں کامیاب طلبا و طالبات اور انکے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آرمی میڈیکل کالج سٹوڈنٹس کو بہترین طبی تعلیم فراہم کر رہا ہے۔ 37 ویں کانووکیشن میں پاک فوج کے سینئر افسروں، فیکلٹی ممبرز، طلبا اور انکے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے اس موقع پر آرمی چیف نے کامیاب طلبا و طالبات میں اسناد اور میڈلز تقسیم کئے، کیپٹن محمد شعیب کو بہترین کیڈٹ کا گولڈ میڈل دیا گیا، ڈاکٹر زنیرہ سعید نے صدارتی گولڈ میڈل حاصل کیا، آرمی چیف نے کامیاب طلبا و طالبات اور انکے والدین کو مبارکباد پیش کی۔ آرمی چیف نے ڈگری لینے والے طلبا کے مستقبل کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔
آرمی چیف