شہبازشریف پاور کمپنی کیس میں بھی نیب طلب‘ احد چیمہ سمیت 6 کیخلاف ریفرنس دائر 23 افسروں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
اسلام آباد+ لاہور (نامہ نگار+ اپنے نامہ نگار سے+ ایجنسیاں) آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں نیب نے احد چیمہ سمیت 6افراد کے خلاف کرپشن ریفرنس دائرکر دیا ہے۔ نیب ترجمان کے مطابق سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے خلاف ریفرنس فائل کر دیا ہے۔ احد چیمہ پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طریقے سے نا صرف جائیدادیں بنائیں بلکہ پیراگون سٹی کو غیرقانونی ٹھیکوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ نیب کی جانب سے ریفرنس میں احد چیمہ کے خلاف ایک ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ نیب نے شاہد شفیق، بلال قدوائی سابق سی ای او لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی امتیاز حیدر اور سابق انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید کے خلاف بھی کرپشن ریفرنس دائر کیا۔ سپیشل پراسیکیوٹر نیب کے مطابق ملزمان نے اختیارات سے تجاویز کیا، ناجائز مالی فوائد حاصل کئے اور دلوائے۔ علاوہ ازیں نیب نے مبینہ طورپر بد عنوانی میں ملوث 23مختلف افسران کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ نیب کی جانب سے بھیجے گئے ناموں میں چیف ایگزیکٹو آفیسر او اے ایس پی ایل نجم شاہ، سی ایف او او اے ایس پی ایل راشد مجید، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی ڈی سی ایل سید فرخ علی شاہ، ہارون اشرف گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، چیف ایگزیکٹو آفیسر جی ڈبلیو ایم سی ڈاکٹر عطاءالحق، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان خان، ڈی سی او اوکاڑہ/سابق چیئرمین پرائس کمیٹی فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی محمد اسلم قاسمی، ممبر پرائس کمیٹی فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی ارشاد احمد، ممبر پرائس کمیٹی فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی میاں محمد لطیف، ممبر پرائس کمیٹی فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی محمد اسلم، ممبر پرائس کمیٹی فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی علی باجوہ، جنرل منیجر ٹیکنیکل لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی جمیل احمد، سی ایف او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا محمد عارف، چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی وسیم اجمل، منیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خالد مجید، چیف ایگزیکٹوآفیسر نالج پارک کمپنی شہر زمان، ڈویلپمنٹ پارٹنر ایل ڈی اے سٹی ملک آصف، ڈویلپمنٹ پارٹنر ایل ڈی اے سٹی میاں طاہر جاوید، ڈویلپمنٹ پارٹنر ایل ڈی اے سٹی عبدالرشید احمد، ڈویلپمنٹ پارٹنر ایل ڈی اے سٹی شاہد شفیق، ڈویلپمنٹ پارٹنر ایل ڈی اے سٹی عمران بھٹی، ڈائریکٹر فنانس پیراگون سٹی فرحان علی اور منیجر پیرا گون سٹی شہزاد وحید کا نام شامل ہے۔ دریں اثناءنیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کوصاف پانی کیس اور پنجاب پاور کمپنی کیس میں طلب کرلیا ہے۔ نیب نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو پنجاب پاور کمپنی کیس میں 5جولائی کو طلب کیا ہے۔ اسی طرح نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو صاف پانی کے کیس میں بھی 5جولائی 2018ءکو طلب کر رکھا ہے۔ مزید برآں گوجرانوالہ سے سابق رکن قومی اسمبلی مدثر قیوم ناہرا اور لاہور سے سابق رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر جمعہ کو قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور میں پیش ہوئے۔ ملزمان پرمبینہ طور پر ناجائز ذرائع سے اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ ملزموں نے مختلف سوالوں کے جواب دےئے۔ نیب نے ایسے سیاستدانوں، بیورو کریٹس، حکومتی عہدیداروں، کاروباری افراد اور دیگر کی فہرست جاری کی ہے جن کے خلاف مبینہ طور پر نیب کی شکایات، انکوائریاں، تفتیش اور ریفرنسز ہیں۔ جمعہ کو نیب کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ان افراد میں سابق وزیراعظم سیّد یوسف رضا گیلانی، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی، ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفر اقبال گوندل، سابق چیئرمین پاکستان سٹیل ملز کراچی معین آفتاب، سابق سیکرٹری سٹیبلشمنٹ پنجاب اسماعیل قریشی، سابق سیکرٹری پنجاب شاہد رفیع، سابق سیکرٹری وزارت سماجی بہبود کے پی کے نعیم خان، سابق آئی جی پولیس کے پی کے ملک نوید، جی ایم پاکستان ریلوے پنجاب سعید اختر، سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق، علی ارشد حلیم، عبداﷲ یوسف، ایف بی آر کے سابق چیئرمین سلمان صدیق، سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی، سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی، سابق ایم ڈی پی ٹی ڈی سی میر شاہجہاں کھیتران، سابق وزیر خوراک بلوچستان اسفند یار کاکڑ، سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی، وزیراعظم کی سابق مشیر اسما ارباب عالمگیر، سابق وزیر مواصلات ارباب عالمگیر خان، وائس چانسلر بہاﺅالدین زکریا یونیورسٹی ملتان خواجہ القمہ، سابق وائس چانسلر اردو یونیورسٹی ظفر اقبال، سابق وزیر خزانہ بلوچستان ایم پی اے سعادت انور اور سابق چیئرمین بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، چیف انجینئر سی این ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ پشاور زرد علی خان، ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے منظور قادر، سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین، سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سابق سیکرٹری صحت فضل پیچوہو، سابق سیکرٹری اطلاعات سندھ ذوالفقار شلوانی، سابق چیف سیکرٹری صدیق میمن، سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن شہزار شمعون، سابق میئر کراچی مصطفی کمال، سابق وزیر قانون سندھ ضیاءالنجار، سابق وزیر برائے لینڈ یوٹیلائزیشن پیر صبغت اﷲ پگاڑا، سابق ایم ڈی فشریز سندھ نثار مورائی شامل ہیں۔ جن افراد کے خلاف انکوائریاں ہیں ان میں اقبال زیڈ احمد، رکن قومی اسمبلی نواب وسان، سابق ایم ڈی ایس ایس جی سی ایل عظیم اقبال صدیقی، سابق ایم ڈی ایس بی سی اے ناصر عباس، وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی نذیر سومرو، سابق گورنر سٹیٹ بینک اشرف وتھرا، سابق ایم ڈی اے پاکستان سٹیٹ آئل عمران الحق، ڈائریکٹر فتح ٹیکسٹائل ملز گوہر اﷲ، عرفان پوری انڈسٹریز کے ڈائریکٹر عرفان پوری، سابق وزیر سندھ، سیف سٹی پراجیکٹ کراچی رﺅف صدیقی، سابق صدر نیشنل بینک علی رضا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ایم ڈی آغا مسعود عباس، ازگارد نائن کے سی ای او احمد ہمایوں شیخ، سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، پی آئی ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد چڈا، سابق ڈی آئی جی لاڑکانہ راکھیو مرانی، پورٹ قاسم اتھارٹی کراچی کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالستار ڈیرو، سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق وفاقی وزیر لیاقت علی جتوئی، صدر نیشنل بینک آف پاکستان سعید احمد خان، سابق وزیراعلیٰ کے پی کے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب، سابق وزیراعلیٰ سندھ، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان، اے ای ڈی بی کے سابق چیف ایگزیکٹو عارف علاﺅ الدین، سابق کنسلٹنٹ بشارت حسین، سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال، سابق چیئرمین سی ڈی اے امتیاز عنایت الہٰی، سابق سیکرٹری ورکس ویلفیئر بورڈ افتخار رحیم، چوہدری شجاعت حسین، مونس الہٰی، چوہدری پرویز الہٰی، سہیل انور سیال، سابق ہوم منسٹر سندھ، سابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن صفدر، سابق مشیر امیر مقام، سابق وزیر بلوچستان اظہار حسین کھوسو، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر بلوچستان شیخ جعفر خان، سابق وزیر جنگلات بلوچستان عبداﷲ بابت اور سابق چیئرمین کے اے ایس بی بینک ناصر علی شاہ و دیگر، سابق ڈائریکٹر جنرل کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نور احمد پیر کانی و دیگر، سابق وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ، سابق ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا، سابق وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق، سابق سیکرٹری چیئرمین ریلویز لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اشرف قاضی، سابق سیکرٹری چیئرمین ریلوے لیفٹیننٹ جنرل (ر) سعید الظفر، سابق جنرل منیجر پاکستان ریلوے حامد حسن بٹ، سابق جی ایم ریلوے اقبال صمد خان، سابق ممبر پاکستان ریلوے خورشید احمد خان، بریگیڈیئر (ر) اختر علی، سابق وزیر سندھ محمد عادل صدیقی، سابق وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار اور دیگر شامل ہیں۔
نیب / طلبی