لاہور سمیت ملک بھر میں بارش‘ کرکٹ لگنے ڈوبنے سے خاتون چار بچے تین افراد جاں بحق
لاہور (سپورٹس رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار+ نامہ نگار+ خبرنگار+ نیوز رپورٹر+ نامہ نگاران+آئی این پی) لاہور سمیت ملک بھر میں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے ہر طرف جل تھل ہوگیا جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ کرنٹ لگنے اور ڈوبنے سے سے خاتون، دو بچیوں اور دو لڑکوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ علاوہ ازیں صوبائی دارالحکومت اور دیگر شہروں میں دو مساجد اور گھروں کی چھتیں گرنے سے 30 افراد زخمی ہوگئے۔ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، چنیوٹ، عارفوالا، قصور، چناب نگر، بھوآنہ، گجرات، تاندلیانوالہ، سیالکوٹ، کمالیہ، ساہیوال، کراچی، میرپور خاص، حیدر آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن بھر بارش کا سلسلہ زور و شور سے جاری رہا۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ بارش سے متعدد شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش سندھ میں ڈہلی کے مقام پر 80 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاﺅن اور چوبرجی گول چکر کے قریب شدید بارش سے دو مساجد کی دیواریں گرنے سے ملبے تلے دب کر 13 افراد زخمی ہو گئے۔ ایک زخمی مبشر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ ماڈل ٹاﺅن کے علاقے لنک روڈ پر پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے فوری طور پرجائے وقوعہ پر پہنچے اور ملبے تلے دب جانے والے3افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دے دی گئی۔ ایبٹ روڈ، گڑھی شاہو، دھرمپورہ ، مغل پورہ ، ماڈل ٹاﺅن میں موسلا دھار بارش کے بعد گلیاں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ائرپورٹ پر 28، جیل روڈ 23، فرخ آباد 12، اپرمال 25، مغلپورہ 30، لکشمی چوک26، چوک ناخدا میں 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ دریں ڈی سی او لاہور کیپٹن ر(ر) انوار الحق نے اگلے چوبیس گھنٹوں میں متوقع ہلکی اور تیز بارش کے پیش نظر تمام محکموں کو الرٹ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واسا، ایل ڈبلیو ایم سی، زون اور اسسٹنٹ کمشنرز متحرک رہیں اور نکایس آب کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔ ڈی سی او نے کہا کہ نشیبی علاقوں پر خصوصی فوکس کیا جائے۔ واسا، ایل ڈبلیو ایم سی اور زون کا عملہ فیلڈ میں موجود رہے ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر انوارالحق نے بارش کے بعد لارنس روڈ اور شہر کے دیگر علاقوں کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا زاہد عزیز بھی انکے ہمراہ تھے۔ فیصل آباد مےں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ دریں اثناءبارش کے دوران چک 191/ ر۔ب ملوآنی جھمرہ روڈ پر بارش کے دوران اشرف کے گھر کی دیوار گرنے سے اسکا 13 سالہ بیٹا محسن شدید زخمی ہوگیا جسے الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ چنیوٹ دیوار یں اور چھتیں گرنے و دیگر واقعات میں 10افراد زخمی ہو گئے۔ ساہےوال مےں کمسن بچی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ عارفوالا میں 12سالہ عاشی اور 30سالہ شہناز بی بی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئیں۔ شاہ کوٹ کے نواحی گاﺅں اسلام نگر میں 27 سالہ نوجوان رفیق بارش کے دوران بجلی کا بورڈ ٹھیک کرتے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ ننکانہ صاحب، قصور اور صفدرآباد میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ چونیاں میں ہیڈبلوکی کے قریب خمینی موڑ پر بارش میں پھسلن کی وجہ سے ٹریکٹر ٹرالی نہر میں گر گئی جس سے تین افراد ڈوب گئے۔ نعشوں کی تلاش جاری ہے۔ بھوآنہ میں پولٹری فارم کی چھت گرنے سے 65سالہ بزرگ رفیق شدید زخمی ہوگیا۔ نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ منڈیالی میں کرنٹ لگنے سے 15 سالہ ذوالقرنین جاں بحق ہوگیا۔ وہ بارش کے دوران موٹر کا سوئچ آن کرنے لگا تو اسے کرنٹ لگا۔ دوسری طرف بارش کے باعث لاہور اور اسکے مضافات میں 161 سے زائد فیڈرز بند ہوگئے جبکہ کئی علاقوں میں کھمبے زمین بوس ہوگئے جس سے بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔ لیسکو کی ٹیمیں بارش رکنے کے بعد متاثرہ علاقوں میں بجلی بحال کرنے میں مصروف رہیں جس سے کے باعث ان علاقوں میں 15 سے 18 گھنٹے تک بجلی بند رہی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ نے مون سون بارشوں کے پیش نظر عملے کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کو ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوںنے شہریوں کو بھی بارش کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی۔ دوسری طرف موسلادھار بارش اور طیاروں کی کمی کے باعث اندرون و بیرون ممالک کیلئے فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہوا۔ گزشتہ روز بھی 5 پروازیں منسوخ اور 21 متاثر ہوئیں۔ تیز بارش کی وجہ سے ائرپورٹ کے رن وے پر پانی جمع ہوگیا۔ دریں اثناءبارشوں کے باعث درےائے چناب مےں طغےانی ،پانی کی سطح 98ہزار کےوسک سے تجاوز کرگئی، فلڈ اےمرجنسی نافذ، درےاﺅں، ندی نالوں کی مانےٹرنگ کے لئے الرٹ جاری کر دیا گیا۔ درجنوں دےہات کے زےر آب آنے کا خدشہ، پلکھو اور اےک مےں بھی پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی ہے۔ تفصےلات کے مطابق مقبوضہ جموں کشمےر ،لداح اور سری نگر مےں 2روز سے جاری بارشوں کے باعث ہےڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح 98295کےوسک سے تجاوز کرگئی ہے۔ درےائے مناور توی مےں پانی کی سطح 1405کےوسک، درےائے جموں توی مےں پانی کی سطح 3808کےوسک اضافہ ہوگےا ہے۔ درےائے چناب مےں پانی کی آمد 93082کےوسک رےکارڈ کی جارہی ہے اور پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے محکمہ انہار کے مطابق ہےڈ خانکی کےلئے اخراج 70395کےوسک، نہر اپر چناب کو 12900کےوسک اور نہر مرالہ راوی لنک کو 15000کےوسک پانی چھوڑا جا رہاہے۔
بارش