• news

گورنر پنجاب کی مسلم لیگ (ن) سے گہری وابستگی، بیٹا پی پی 214 سے لیگی امیدوار، فوری ہٹایا جائے، بابر اعوان کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف نے گورنر پنجاب کی فوری معزولی کے لئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔ بابر اعوان کی جانب سے خط میںکہا گیا ہے کہ الیکشن کمشن آئین کے آرٹیکل (3)218 کے تحت انتخابات کے آزادانہ، غیرجانبدارانہ اور شفاف انعقاد کا پابند ہے، گورنر پنجاب اور انکے اہل خانہ کی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ تعلقات ہیں، گورنر پنجاب کی نون لیگ کیساتھ وابستگی صوبے کے انتخابی ماحول میں عدم توازن کی راہ ہموار کر رہی ہے،گورنر پنجاب کے صاحبزادے انجینئر آصف رجوانہ پی پی 214 سے مسلم لیگ نون کے امیدوار ہیں،گورنر اور انکے اہل خانہ کمشن کیلئے اپنی نوعیت کا ایک نیا چیلنج پیدا کررہے ہیں، گورنر ہاو¿س کے وسائل مذکورہ جماعت کے حق میں جھونکے جا رہے ہیں، الیکشن کمشن معاملے کا فوری نوٹس لیں، الیکشن کمشن گورنر ہاو¿س سے اٹھنے والی انتخابی آلائشوں اور آلودگیوں کے انسداد کی تدبیر کرے، منصب کے منافی طرز عمل اختیار کرنے اور انتخابی ماحول میں عدم توازن برپا کرنے کی کوششوں پر رجوانہ صاحب کو فوری معزول کیا جائے۔
بابر اعوان

ای پیپر-دی نیشن