والدہ کا انفیکشن کنٹرول، حالت ایسی نہیں کہ والد واپس جا سکیں: حسین نواز
لندن (صباح نیوز) نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے اپنی والدہ کلثوم نواز کی طبیعت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ والدہ کا انفیکشن کنٹرول ہو گیا تاہم ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ والدہ کے پھیپھڑے ابھی تک کام نہیںکر رہے ہیں، ڈاکٹروں کی کوشش ہے کہ والدہ کے جسم میںخون کی روانی بحال کریں۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز کا کہنا تھا کہ والدہ کو ہفتے کے روز وینٹی لیٹر سے نہیں ہٹایا جا رہا، والدہ کا پاکستانی جانا ضروری ہے لیکن والدہ کی حالت ایسی نہیں کہ وہ جا سکیں۔ نوازشریف کے صاحبزادے نے اپیل کی کہ قوم ان کی والدہ کیلئے صحت یابی کی دعا کرے، وہ بہت تکلیف میں ہیں۔
حسین نواز