• news

وزیرخزانہ کی ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شرکت کے بعد آج واپسی ہوگی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں شرکت کے بعد آج واپس اسلام آباد پہنچیں گی۔ پاکستان کو پہلے ہی ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ ایف اے ٹی ایف نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے نظام میں 10 خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان خامیوں کو دور کرنے کے اقدامات کرنے ہوں گے۔ پاکستان بلیک لسٹ میں نہیں ہے۔ وزیر خزانہ ملک واپسی کے فوری بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور ایمنسٹی سکیم کی معیاد میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں فیصلہ کریں گی۔ تاہم وزیر خزانہ پہلے کہہ چکی ہیں کہ ایمنسٹی سکیم کے معیاد میں توسیع نہیں ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن