• news

سندھ ہائی کورٹ کا رائو انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے اور وکیل کے عدم حاضری پر اظہار برہمی

کراچی (صباح نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے رائو انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے اور وکیل کے عدم حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے 2 جولائی کو ہر صورت میں پیش ہونے کا حکم دے دیاہے۔ جمعہ کو سابق ایس ایس پی رائوانوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا سب جانتے ہیں راء وانوار کو کیوں پروٹوکول دیا جارہا ہے، کس قانون کے تحت رائو انوار کو اپنے گھر میں رکھا گیا ہے۔ سرکاری وکیل نے عدالت میں بتایا رائو انوار کی جان کو کالعدم تنظیموں سے خطرہ ہے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا رائوانور کی جان کو خطرہ ہے تو کہیں درخواست دائر کی تھی، رائو انوار ایک دن بھی جیل گیا ہی نہیں، خطرہ کیسا ہمیں مت سکھایا جائے، رائو انوار کو جیل منتقل کیا جائے ورنہ سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن معطل کردیں گے، آج تک کسی اور ملزم کو رائو انوار کی طرح سہولیات اور پروٹوکول دیا گیا ہے، نقیب اللہ قتل کیس انتہائی ہائی پروفائل ہے ہلکا نہ لیا جائے، رائو انوار کے وکیل عابد ایس زبیری کی عدم حاضری پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا آئندہ سماعت پر رائو انوار کا وکیل پیش نا ہوا تو حکم نامہ جاری کردیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن