گوجرانوالہ ‘ اٹھارہ ہزاری: ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر فیصل صالح اور سابق ایم این اے کے بھتیجے سمیت 22افراد کے خلاف مقدمہ درج‘ 2گرفتار
گوجرانوالہ ‘ اٹھارہ ہزاری(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)لدھیوالا وڑائچ پو لیس نے پابندی کے باوجود ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنیوالے سابق ایم این اے کے بیٹے سمیت 14 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔حافظ آباد روڈ پر واقع سابق ایم این ایوموجودہ پی ٹی آئی کے امیدوار این اے 82 میاں طارق محمود کے ڈیرہ پر آتش بازی ہورہی تھی جسے دیکھ کر گشت پر مامور تھانہ لدھیوالا وڑائچ پولیس کے اہلکار ڈیرہ کے اندر داخل ہو گئے مگر پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی تمام افراد موقعہ سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے خول اور مس گولیاں برآمد کر لیں۔پولیس کے مطابق حسن یوسف ،مبشرجٹ‘ ضیاء اللہ‘ وقاص اور 10 نامعلوم آتشیں اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کر رہے تھے۔ پولیس نے این اے 82 سے پی ٹی آئی کے امیدوار کے بیٹے وسابق ایم پی اے میاں مظہر جاوید کے بھتیجے سمیت اسکے ساتھیوں کیخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔دریں اثناء اٹھارہ ہزاری میں پی پی پی کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 114سابق وفاقی وزیر مخدوم سید فیصل صالح حیات اور انکے پینل میں شامل آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 125فیصل حیات جبوآنہ سمیت چار نامزد اور ان کے چار نامعلوم مبینہ گن مینوں کیخلاف دربار حضرت سلطان باہو پر انتخابی جلسہ میں مبینہ طور پراسلحہ کی نمائش کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے دو افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔