بھارت: قبر سے رونے کی آواز، کھدائی پر مردہ قرار دی گئی بچی زندہ نکلی
نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث دفن کی گئی بچی قبر سے نکال لی گئی۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست بہار کے علاقے گوپال گنج صدر ہسپتال کے ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث مردہ قرار دی جانے والی نوزائیدہ بچی کو اہل خانہ نے دفن کردیا۔ کسی نے قبر سے بچی کے رونے کی آواز سن کر اہل خانہ کو مطلع کیا جس کے بعد فوراً قبرکھود کر بچی کو باہر نکالا تو وہ زندہ تھی ۔ بچی کو دوبارہ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں علاج کے لئے داخل کرادیا گیا ہے۔ پولیس کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔