• news

ناموس انبیائؑ کا عالمی قانون بنایا جائے: میاں جمیل

لاہور (نامہ نگار) دنیا امن چاہتی ہے تو ناموس انبیائؑ کا عالمی قانون بنایا جائے ہالینڈ حکومت کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کے اعلان نے جگر چھلنی کر دیئے گستاخوں کو لگام دینے کیلئے سخت ترین ہنگامی اقدامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل جامع مسجد ابوہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹائون میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ املت مسلمہ کا بچہ بچہ تحفظ ناموس رسالت کیلئے کٹ مرنے کو تیار ہے عالم اسلام کے حکمران عملی قدم اٹھائیں ہالینڈ کا سفارتی تجارتی بائیکاٹ کریں اور ہر قسم کے تعلقات منقطع کریں انہو ں نے کہا کہ مسلمان وفود نبی کریمؐ کی شان و عظمت کا تحفظ کرنا خوب جانتے ہیں بدقسمتی سے نااہل حکمرانوں کی وجہ سے گستاخوں کو ناپاک جسارت ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمان آدمؑ سے لیکر آخری نبیؐ تک سب کی شان و عظمت کو ہی ایمان سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں دنیا کو تباہی سے بچائیں۔

ای پیپر-دی نیشن