لاہور چڑیا گھر میں ڈائنو سارک پارک سمیت 2 تفریحی منصوبوں کی منظوری
لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہورچڑیاگھرمیں بی او ٹی کی بنیاد پرڈائنو سار پارک کے قیام سمیت 2تفریحی منصوبوں کی منظوری ، دونوںمنصوبوں پر 11کروڑ 53لاکھ روپے لاگت آئے گی ، ڈائنو سار پارک 2مرحلوں میں مکمل کیا جائیگا۔ اس امر کا فیصلہ گذشتہ روز لاہورچڑیاگھر میں ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس خالد عیاض خان کی زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا چیئر مین ز ومینجمنٹ کمیٹی نے ڈائریکٹر لاہورچڑیاگھر کوڈائنو سارپارک کے قیام کے منصوبے پر کام شروع کرنے کیلئے فوری طور اخبارات میں اشتہار دینے اور"ورچوئل ریالٹی انٹر ٹینمنٹ" کے تحت بچوں اوربڑوں کیلئے 8-Dموویز کی تفریحی سہولت کی پیش کش کرنیوالی کمپنی سے تفصیلی مذاکرات کرنے اور اس منصوبے سے حاصل ہونے والی آمدنی سے چڑیاگھر کے شیئرز میں مزید اضافہ کرنے کی ہدایت دیدی ۔